اللہ کے محبوب بندے
عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ اللهَ إِذَا أَحَبَّ عَبْدًا دَعَا جِبْرِيلَ فَقَالَ إِنِّى أُحِبُّ فُلَانًا فَأَحِبَّهُ، قَالَ فَيُحِبُّهُ جِبْرِيلُ، ثُمَّ يُنَادِي فِى السَّمَاءِ فَيَقُولُ إِنَّ اللهَ يُحِبُّ فُلَانًا فَأَحِبُّوهُ فَيُحِبُّهُ أَهْلُ السَّمَاءِ، قَالَ ثُمَّ يُوضَعُ لَهُ الْقَبُولُ فِى الْأَرْضِ. وَإِذَا أَبْغَضَ عَبْدًا دَعَا جِبْرِيلَ فَيَقُولُ إِنِّى أُبْغِضُ فُلَانًا فَأَبْغِضْهُ، قَالَ فَيُبْغِضُهُ جِبْرِيلُ، ثُمَّ يُنَادِي فِى أَهْلِ السَّمَاءِ إِنَّ اللهَ يُبْغِضُ فُلَانًا فَأَبْغِضُوهُ فَيُبْغِضُونَهُ، قَالَ ثُمَّ تُوضَعُ لَهُ الْبَغْضَاءُ فِى الْأَرْضِ۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔ ''جب اللہ کسی بندے سے محبت کرتا ہے تو جبریل علیہ السلام کو بلا کر کہتا ہے کہ میں فلاں بندے سے محبت کرتا ہوں تم بھی اس سے محبت کرو، تو جبریل بھی اس سے محبت کرتے ہیں اور آسمان میں اعلان کرتے ہیں کہ اللہ فلاں سے محبت کرتا ہے سو تم بھی اس سے محبت کرو، لہٰذا آسمان والے (فرشتے) بھی اس سے محبت کرتے ہیں۔ اس کے بعد وہ بندہ زمین والوں میں مقبول ہو جاتا ہے۔ اور جب اللہ کسی بندے کو ناپسند کرے تو جبریل علیہ السلام کو بلا کر کہتا ہے کہ میں فلاں کو ناپسند کرتا ہوں تم بھی اس سے بغض رکھو، پھر آسمان والے بھی اس سے بغض رکھتے ہیں، اس کے بعد زمین والوں کے دل اس کے لیے بغض سے بھر جاتے ہیں۔'' (صحیح مسلم، کتاب البر و الصلۃ و الآداب، باب إذا أحب اللهُ عبدًا حبَّبه إلى عباده، رقم الحدیث ۲۶۳۷)
قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا:۔ ﴿اور جو لوگ ایمان لائے اور اچھے عمل کیے (تو) اللہ ان کی محبت (مخلوقات کے دل میں) پیدا کر دے گا۔﴾ (مریم۔۹۶)
محبت کے حاصل کرنے کا بنیادی ذریعہ اتباعِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔ فرمانِ باری تعالیٰ ہے: ﴿اگر تم کو اللہ سے محبت ہے تو میری پیروی کرو کہ اللہ بھی تم سے محبت کرے گا۔﴾ (آل عمران۔۳۱)
اللہ توبہ کرنے والوں اور پاک صاف رہنے والوں سے (بقرۃ۔۲۲۲)، نیکوکاروں سے (آل عمران۔۱۳۴)، صبر کرنے والوں سے (آل عمران۔۱۴۶)، توکل کرنے والوں سے (آل عمران۔۱۵۹)، انصاف کرنے والوں سے (مائدہ۔۴۲)، اور متقیوں سے (توبہ۔۴) محبت کرتا ہے۔ اسی طرح حد سے گزرنے والوں (بقرۃ۔۱۹۰)، ظالموں (آل عمران۔۵۷)، تکبر کرنے والوں (نساء۔۳۶)، خیانت کرنے والوں (نساء۔۱۰۷)، فساد کرنے والوں (مائدہ۔۶۴) اور فضول خرچی کرنے والوں (انعام۔۱۴۱) کو دوست نہیں رکھتا۔

English translation
Narrated Abū Hurayrah (RA): The Messenger of Allah ﷺ said: "When Allah loves a servant He calls Jibrīl and says, 'I love so-and-so, so love him.' Jibrīl loves him and calls out in the heavens, 'Allah loves so-and-so, so love him,' and the dwellers of heaven love him. Then acceptance is placed for him on earth. And when Allah is displeased with a servant… enmity for him is placed on the earth." (Sahīh Muslim, no. 2637)
Allah Almighty says in the Holy Qur'an: "Indeed, those who have believed and done righteous deeds — the Most Merciful will appoint for them love (in the hearts of creation)." (Maryam 19:96)
The primary means of attaining this love is following Muhammad ﷺ. Allah Almighty says: "If you love Allah, then follow me, and Allah will love you." (Aal 'Imran 3:31)
Allah loves those who turn to Him in repentance and those who keep themselves pure (Al-Baqarah 2:222), the doers of good (Aal 'Imran 3:134), the patient (Aal 'Imran 3:146), those who put their trust in Him (Aal 'Imran 3:159), those who act justly (Al-Ma'idah 5:42), and the God-fearing (At-Tawbah 9:4). Likewise, He does not love the transgressors (Al-Baqarah 2:190), the wrongdoers (Aal 'Imran 3:57), the arrogant (An-Nisa 4:36), the treacherous (An-Nisa 4:107), those who spread corruption (Al-Ma'idah 5:64), or the wasteful (Al-An'am 6:141).

View original image
https://hadith.ahadees.com/hadees/2801 — Ahadees.com